ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی : مذہب کا راست مطالعہ کریں اور سماج سے بدامنی دورکریں : لاء کالج کے طلبا سے خطاب

سرسی : مذہب کا راست مطالعہ کریں اور سماج سے بدامنی دورکریں : لاء کالج کے طلبا سے خطاب

Mon, 10 Oct 2016 17:56:17    S.O. News Service

سرسی:10/اکتوبر(ایس او نیوز) ایک قانون داں جس طرح کسی بھی معاملے پر ہر زاویہ سے غور کرتاہے بالکل اسی طرح موجودہ حالات میں مذہب کو بھی الگ الگ زاویہ سے دیکھنا لازمی ہے، کیونکہ مذہب اور دھرم کو مختلف طریقوں سے بدنام کیا جارہاہے،ایسے حالات میں راست طورپر مذہب اور دھرم کا مطالعہ ضروری ہونے کا خیال امن وانسانیت مہم کے کنونیر محمد رضا مانوی نے کیا۔

سرسی کی مشہور ایم ای ایس لاء کالج میں تمام طلبا کے لئے منعقدہ امن وانسانیت پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ لاء اسٹوڈنٹس کےسا منے موصوف نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہاکہ قانون کے طلبا مذہب کو روایتی انداز میں مطالعہ نہ کریں بلکہ تجزیاتی اور تنقیدی نگاہ سے مطالعہ کرنے کی عادت ڈالیں۔ انہوں نے بتایا کہ گائے کے نام پر جو ہنگامہ کھڑا کیا گیا ہے وہ فقط سیاسی ہے ، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام اسی چیز کو لیتے ہیں جو سستی ہوتی ہے ۔ اگر گائے کے گوشت سے زیادہ بکرے کا گوشت سستاہوگاتو لوگ گائے کے گوشت کو تناول کرنا خود بخود چھوڑدیں گے۔ اس کے علاوہ طلبا کو غورکرنا چاہئے کہ اتنے ہنگامہ کے درمیان بھی گائے کے گوشت کی درآمد میں ہمارا ملک اول نمبر پر ہے۔ انسانی فطرت تقاضہ کرتی ہے کہ اخلاق کے ساتھ ساتھ قانون کی بھی ضرورت پڑتی ہے ،انسان کو غلط راہوں اور برے کاموں سے دوررکھنے کے لئے قانون بنائے جاتے ہیں اور جب کوئی غلط کام کرتاہے تو اس کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے، اسی قانونی ضابطہ کو اسلام نے شریعت کہا ہے ، شریعت کے متعلق جو غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں ہمیں اس کا صحیح ادراک حاصل کرنا چاہئے،سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے سے سماج میں بد امنی پھیلتی ہے ، سماج سےبدامنی کو دورکرنا وقت کا اہم تقاضا ہونے کی بات کہی۔ ضلعی ناظم محمد طلحہ سدی باپا نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا مفادپرستی سے اوپر اٹھ کر سماج کی حفاظت کریں ، تعمیری کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کریں اور ملک کو بہتر بنائیں۔

کالج کے پرنسپال ڈاکٹر اے این بھٹکل نے استقبال کیا تو این ایس ایس افسر پروفیسر اڈیگا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر ناظم علاقہ محمد سلیم عمری ، عبدالقادر ، عبدالرزاق شیخ وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: